مہر خبررساں ایجنسی نےصدائے روس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق روس کے وزیر خارجہ لاوروف شام اور عراق کے موضوع پر گفتگو کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
روسی وزير خارجہ آج اور کل جدہ میں سعودی حکام کے ساتھ عراق و شام کے علاوہ علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کی دعوت پر روسی وزیر خارجہ سعودی عرب کا دورے پر پہنچ گئے ہیں روسی وزیر خارجہ سعودی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چيت کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرہرا ہے جس پر عالمی برادری کو سخت تشویش لاحق ہے۔
آپ کا تبصرہ